زندگی کیا ہے؟

زندگی کیا ہے؟
اسے بھلا کوئی کب سمجھا ہے۔۔
اور موت۔ ۔ ۔؟
موت تو بر حق ہے۔۔
بر حق کیا ہوتا ہے؟
وہ جسے ٹالا نہ جا سکے۔۔
تو اٹل موت کا آنا ہے؟
ہر نفس کو یہ ذائقہ چکھنا ہے۔۔
تو پھر یہ ڈر کیسا ہے؟
انساں غفلت میں کھویا ہے۔۔
موت تو جدائی ہے؟
اسے کب نارسائی ہے۔۔
اپنوں سے جدائی کب برداشت ہوتی ہے؟
اس کے لیے صبر کی سدا ہوتی ہے۔۔
صبر کیسے پر حاصل ہو؟
جب انا للہ و انا الیہ راجعون پہ یقین کامل ہو۔۔
یقین تو ہے پر۔۔۔؟
پر تیاری نہیں۔۔
زندگی کے کم جھمیلے ہیں؟
جھوٹے سارے میلے ہیں۔۔
یہ رعنائیاں پھر بھی پیاری ہیں؟
انہی سے پاک ہونا تیاری ہے
کیا یہ آسان ہے؟
یہ تو تیرا امتحان ہے۔۔
امتحان تو مشکل لگتا ہے؟
خُدا آسانی کرتا ہے۔۔
روکے مجھے بہت سے ریلے ہیں؟
یہ تو زندگی کے جھمیلے ہیں۔۔
اور زندگی کیا ہے۔۔؟
اسے کوئی کب سمجھا ہے۔۔
***
عبدالقیوم غوری
ReplyDeleteبہت خوب لکھا ہے آپ نے ۔ بالکل آسان الفاظ میں بہت بڑی باتیں کہہ ڈالیں
ReplyDeleteزندگی کیا ہے ؟
اگر انسان کو سمجھ آ جائے تو دنیا سے فساد رُخصت ہو جائے اور یہی دنیا جنت بن جائے
سچ میں آپنے اتنے آسان اور خوبصورت الفاظ میں زندگی کی حقیقت اور مطلب سمجھا دیا۔۔۔۔بہت خوب مس
ReplyDeleteبہت حوب زندگی کي حقیقت سمجھائي ہے
ReplyDelete